12 اگست، 2015، 10:34 AM

سعودی وزیر خارجہ کا بیان اسرائیل کی حمایت پر مبنی

سعودی وزیر خارجہ کا بیان اسرائیل کی حمایت پر مبنی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران کے ایٹمی معاہدے کے بارے میں سعودی عرب کے وزير خارجہ کے معاندانہ بیان کو اسرائیل کی حمایت پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کی ہمنوائی اور حمایت پر سخت افسوس ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے ایران کے ایٹمی معاہدے کے بارے میں سعودی عرب کے وزير خارجہ کے معاندانہ بیان کو اسرائیل کی حمایت پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کی ہمنوائی اور حمایت پر سخت افسوس ہوا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ بیان میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کی ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں ہونے والے معاہدے پر برہمی نمایاں تھی ۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاہدے پر سعودی عرب کی برہمی غیر منطقی اور غیر اصولی ہے یہ معاہدہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہوا ہے اور سعودی عرب نے پہلے تو اس معاہدے کو ناکام بنانے کی بڑی کوشش کی  اور اس میں ناکامی کے بعد اب وہ اس معاہدے پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کررہا ہے۔جبکہ امریکی اور مغربی وزراء خارجہ نے بھی سعودی عرب کے غصہ کو ٹھنڈا کرنے کی بہت کوشش کی ہے لیکن سعودی عرب کو عقل نہیں آئی اور نہ ہی آئے گی۔ ترجمان نے کہا کہ ایک اسلامی اور ہمسایہ ملک کا ایران کے بجائے اسرائیل کی حمایت کرنے تعجب اور افسوس ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی علاقائی اور عالمی سطح پر پالیسیاں اسلام اور مسلمانوں کے حق میں نہیں ہیں۔

News ID 1857321

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha